![]() |
Babar Azam batting,sarfarazahmed, championcup2024 |
**سرفراز احمد کو بابر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا!**
سرفراز احمد نے بابر اعظم کو ٹرول کیوں کیا؟ اور بدلے میں بابر اعظم نے سرفراز احمد کو کیسا جواب دیا؟ ۔
پاکستان میں ان دنوں چیمپئن ون ڈے کپ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ سرفراز احمد ڈولفن ٹیم کا حصہ ہیں اور اس ٹیم کی قیادت سعود شکیل کے ہاتھوں میں ہے۔ دوسری طرف کنگ بابر اعظم اسٹیلین ٹیم کا حصہ ہیں اور اس ٹیم کے کپتان محمد حارث ہیں۔
جب دونوں ٹیمیں آپس میں آمنے سامنے ہوئیں تو سرفراز احمد بابر اعظم کو ٹرول کرتے ہوئے نظر آئے۔ سرفراز احمد کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ کا مذاق اڑاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
جب بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئے تو سرفراز احمد نے وکٹ کے پیچھے کھڑے ہو کر کہا: "کوئی جلدی نہیں، کوئی جلدی نہیں!" سرفراز احمد نے بابر کے فینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ بابر بابر کرتے رہیں، ہم بابر کو 40 اوور تک آؤٹ نہیں کریں گے۔ باقی سب کو آؤٹ کر دیں گے، لیکن بابر کو نہیں آؤٹ کریں گے۔"
لیکن پھر بابر اعظم نے آخر تک کھیلتے ہوئے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ سرفراز کو بھی ایک خاموش جواب دیا۔ اب سمجھ میں یہ نہیں آ رہا کہ بابر اعظم دوبارہ اپنی بہترین فارم میں آ گئے ہیں یا پھر سرفراز نے واقعی اپنی بات پوری کر دی کہ بابر کو آؤٹ نہ کر کے۔
یہ واقعہ کھیل کے دوران ہلکے پھلکے مذاق کا حصہ لگتا ہے، لیکن بابر اعظم نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا کہ وہ ابھی بھی اپنے عروج پر ہیں اور سرفراز احمد کی باتوں کو سنجیدگی سے لیے بغیر اپنی سنچری مکمل کر لی۔
Related Keywords;
Babar Azam batting
sarfaraz ahmed
championcup2024
babar azam pic
babar azam stats
babar azam today score
babar azam net worth
babar azam age
babar azam centuries
babar azam relationships
babar azam t20 runs
Babar Azam Pakistani cricketer
babar azam last century
Pakistan cricket latest News
Pak cricket news
Pak cricket updates
0 Comments